24 نومبر، 2026، 10:51 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، قطر

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، قطر

قطر نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دوحہ دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دوحہ دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ حالات امریکہ اور ایران کے درمیان نئی کشیدگی میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

قطر کے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات میں امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ، دفاعی شعبوں میں واشنگٹن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

News ID 1943089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha